چیئرمین نیب سے استعفیٰ کے مطالبے اور ان کے خلاف اندراج مقدمہ کا بیان ملک احمد خان کی ذاتی رائے ہے:مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک احمد خان کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا اور کہا کہ چیئرمین نیب سے استعفیٰ کے مطالبے اور ان کے خلاف اندراج مقدمہ کا بیان ملک احمد خان ذاتی رائے ہے پارٹی موقف نہیں۔ انہوں نے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک محمد احمد خان کے چیئرمین نیب سے متعلق بیان کو پارٹی موقف نہ سمجھا جائے۔ ا نہوں نے کہا کہ ملک احمد خان کا ویڈیو آڈیو سکینڈل کے بعد چیئر مین نیب کے استعفے کے مطالبہ اور اندراج مقدمہ کا اعلان اِنکی ذاتی رائے ہے۔احمد خان کے بیان لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی صدر میاں شہباز شریف اور سینئر نائب صدر شاہد خاقان اس بارے میں واضح موقف دے چکے ہیں، چیئر مین نیب کے واقعہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سارے معاملے کی تحقیق کرے۔