اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ملاقات, ننھی فرشتہ قتل کیس کی تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ملاقات, ننھی فرشتہ قتل کیس کی تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا.وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ قتل کی جانے والی معصوم فرشتہ کے کیس کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے، انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا،انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹ کو برداشت نہیں کروں گا،جوڈیشل انکوائری مکمل ہونے تک متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فرشتہ کے والد اور خاندان سے ملاقات کی تھی، اسپیکر نے خاندان کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔