پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے کر جانا چاہیے،چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکرعوام کو بتائیں . احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے، چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکر عوام کو بتائیں۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لےکر جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے اور نیب کاروباری افراد کو ڈرا رہا ہے، یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان نیازی نااہل وزیراعظم ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38