حضرت علیؓ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے: فرقان حیدر عابدی
کراچی(سٹی نیوز) ابوطالب فائونڈیشن کے تحت نشترپارک میں مرکزی مجلس شہادت حضرت علی کے اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ فرقان عابدی نے کہا کہ حضرت علیؓ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ آپؓ جری‘ بہادر‘ نیک سیرت‘ شجاع اور سخی ہونے کے ساتھ ساتھ وہ عظیم مجاہد تھے جنہوں نے تمام غزوات میں حصہ لیا اور رسالت مابﷺ کے شانہ بشانہ سخت اور کھٹن جدوجہد کے ذریعے تبلیغ دین کے فرائض انجام دئے آج مسلم امہ اور ہمارے حکمران کی جرات اور حوصلے کی پیروی کریں تو مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہوسکتا ہے۔