20 روزہ فہم دین کورس کی اختتامی تقریب و تقسیم اسناد اتوار کو ہوگی
کراچی(سٹی نیوز) عبد الرحمن عابد راجپوت مدارس پریس کوآرڈینیٹر کے اعلامیئے کے مطابق مدرسہ سیدنا حمزہ للبنات ماڈل کالونی میں اتوار26 مئی 5:30 بجے دن20 روزہ فہیم دین کورس مکمل کرنے والی خواتین کو ام ضیاء مدریہ مدرسہ عائشہ صدیقہ محمود آباد اسناد تقسیم کریں گی جبکہ وہ اس موقع پر قرآن کے نزول اور اس سے وابستگی کے کرشمے پر خصوصی لیکچر بھی دیں گی۔