سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے: ملک اشتیاق
کراچی (سٹی نیوز) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے سائبر کرائم انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نبی کریم ﷺ ،امہات المومنین ؓ ، اور صحابہ کرام ؓ کے متعلق گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اس سلسلے میں امیر شوریٰ ایم ایس او پاکستان ملک مظہر جاوید ایڈوکیٹ صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویثرن کے ناظم ملک اشتیاق ،ناظم عمومی شیر جہان اور ناظم تربیتی امور ملک اسامہ نے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر مقدس شخصیات کی توہین کی جارہی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے