شرپسند عناصر شہر کا امن برباد کرنا چاہتے ہیں: امین الحق
کراچی (نیوزرپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے رابطہ کمیٹی رکن وممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے قصبہ علی گڑھ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار و ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے ایم کیو ایم کی روایت رہی ہے کہ وہ اس مہینہ میں خصوصی طور پر عوام سے رابطہ میں رہتی ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کہ پسے ہوئے طبقے کو اپنی خوشیوں شریک کریں اور ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں شرپسند عناسر شہر کے امن کے در پہ ہیں ہمیں چوکنہ رہنہ ہے ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ہمیں جان لینا چاہئے کہ سندھ کی متعصب حکومت سندھ کے شہری علاقوں کو انکے حقوق اور اختیارات دینے کو تیار نہیں اگر متعصب حکمرانوں کی ہٹ دھرمی ختم نا ہوئی تو ہمارے پاس سوائے الگ انتظامی یونٹ کے مطالبہ کے سوا کوئی چارہ نہیں رہیگا آج ہم جن حقوق کے اصول کی بات کر رہیں ہیں اس جدوجہد میں قصبہ علی گڑھ کے لوگوں کی بڑی قربانیاں ہیں 14دسمبر 1986کو دہشت گردوں نے اس چھوٹی سی بستی کو تاراج کیا اور سینکڑوں مہاجروں کو شہید کر کہ ظلم کی ایک ایسی تاریخ رقم کی گئی جس کی مثال نہیں ملتی آج ہم ان شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ۔