جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کا قیام
کراچی( نیوزرپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے قیام کے بعدجامعہ میں انسٹیٹیوٹس کی کل تعداد 9ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے صحافیوں کو دیے گئے سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2012سے لے کر اب تک 7سال کی قلیل مدت میں یونیورسٹی اس مقام تک پہنچی ہے کہ آج جے ایس ایم یو میں 9انسٹیٹیوٹس کام کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایم فل پروگرام ملک میں پیتھولوجسٹس کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ملک میں قابل پیتھولوجسٹس کام کریں اور ہمارا مشن صوبہ سندھ کی صحت عامہ کے شعبے میں ترقی کا ہے۔