یوم علیؓ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے اہم فیصلے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی صدارت میں ان کے دفتر میں یوم حضرت علی ؓ 21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شرقی علی احمد صدیقی،سائوتھ صلاح الدین ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی، سائوتھ شرجیل کھرل ، رینجرز61 کے نصر بخش ،یوم حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے منتظمین سید شبر رضا اورضلعی فوکل پرسن و دیگر نے شر کت کی ۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام محکموں کے انچارجز اور ڈپٹی کمشنر ز ایسٹ و سائوتھ سے کوآرڈینیشن ڈی آئی جیز ایسٹ و سائوتھ سے حفاظتی اقداما ت مرکزی جلوس کی سیکور ٹی اور متعلقہ محکموں سے ترقیا تی کا موں کے با رے میں تفصیلی معلومات لیں۔ دورانِ اجلاس اس بات پر زور دیا کہ تمام مر کزی جلوس ومجالس کی سیکو رٹی کو یقینی بنا نے اور یوم حضرت ِ علیؓ کے مر کزی جلوس کے روٹ پر تمام تر قیا تی کا موں ، صفائی و ستھرا ئی ، بجلی کی تر سیل ۔ اسٹریٹ لائیٹس و کیمر وں کی تنصیب۔ سیو ریج و سیو یج لا ئینوں کی مرمت ، گڑوں و روڈز کی پیچ ور ک اورٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیااور تمام محکموں کے در میان با ہمی روابطہ اور عمل در آمد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اجلاس کے دوران منتظمین ِ مر کزی جلوس سید شبر رضا زیدی و دیگر ضلعی فو کل پر سن نے اپنے اپنے اضلاع کے حوالے سے مختلف محکموں کی کار کر دگی ، مسا ئل و معاملات سے بھی آگا ہی دی۔اور 19 20 اور21 رمضان کے جلوسوں و مجالس کے حوالے سے کے الیکٹرک ، واٹر بورڈ اور ڈٰ ی ایم سیز کے حوالے سے بھی کچھ معاملات پر مثبت اقدامات کا تذکرہ کر تے ہوئے انہیں مر کزی جلوس سے قبل ہی حل کرنے کے حوالے سے زور دیا۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام محکموں کو ہدا یت جا ری کیں کہ اب اجلاس منعقد کر نے کا وقت نہیں ہے لہذافیلڈ میں آں گرائونڈز معاملات کا جا ئزہ لے کر تر جیحی بنیادوںپر انہیں حل کر یں اور آپس میں رابطوں اور وسائل کو بہتر بنائیں اور مر کزی جلوس و مجا لس کی سیکو رٹی کے ساتھ ساتھ تمام سہو لیات کو یقینی بنانے کے لیئے ٹھوس اقدامات کریں اور کو ئی غفلت نہ کریں،منتظمین کے ساتھ مرکزی جلوس کے روٹ کا فیلڈ دورہ کریںاور تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کریں۔