عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے: حاجی حنیف طیب
کراچی(نیوز رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمدحنیف طیب نے حکومت،حکومتی نمائندوں،وزارء اورعوامی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے افرادکو اُن کا وعدہ یاددلاتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل انہوںنے عوام کوضروریات زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کرنے،پانی اور بجلی کی مسلسل فراہمی،مہنگائی کوکنٹرول کرنے کا وعدہ کیاتھا،سستے بازارلگانے اوریوٹیلیٹی اسٹوزمیں سبسڈی دینے کااعلان کیاتھا۔آج عوام رمضان المبارک میں پریشان ہیں،ان کاوعدہ کیاہوا؟انہوںنے کہاکہ مہنگائی،منافع خوری،ذخیرہ اندوزی،سحر وافطارمیں بجلی اور پانی کی بندش پرحکومت اور شہری انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نظرنہیں آرہا۔یوٹیلٹی اسٹورزمیںمطلوبہ اشیاء دستیاب نہیں،پھل،فروٹ ،سبزیاں عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی،جس چیز پربھی ہاتھ رکھووہ عوام کو کاٹنے کو دورڑتی ہیں۔