سانگھڑ: اجتماعی زیادتی کے 3 مجرموں کو پھانسی ایک کو عمر قید، 3 خواتین سمیت 4 ملزم بری
سانگھڑ (نوائے وقت رپورٹ) مقامی عدالت نے زینب بھایو ریپ میں تین مجرموں کو سزائے موت کی سزا سنا دی جبکہ تین خواتین سمیت 4 ملزمان کو بری کر دیا۔ کھپرو ٹائون میں ایڈیشنل سیشن جج سانگھڑ عنایت اللہ بھول نے زینب بھایوریپ کیس کی سماعت کی۔ کیس کا فیصلہ سنایا گیا تو تمام مجرم عدالت میں موجود تھے جنہیں احاطہ عدالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زینب بھایو کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو سے ہے۔ جنہیں 2010 ء میں مذکورہ افراد نے گینگ ریپ کا نشنہ بنایا تھا