مشیر خزانہ عبدالحفیظ سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات وسیع کرنے پر زور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفیر نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو وسیع کرنے پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کے تعاون کو بھی مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ مشیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر امریکی سفیر کو بریف کیا۔ بین الاقوامی ذمہ داری کے تحت ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی تعمیر نو پر زور دیا گیا۔