2025 ء تک مکمل طور پر متابل ذزائع سے بجلی پیدا ہوگی: عمر ایوب
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے بجلی مہنگی کرنے پر غریب آدمی پر ایک پیسہ کا بھی بوجھ نہیں پڑے گا ، 230ارب روپے کی سبسڈی غریبوں کے بلوں پر دی جائے گی ، 2025تک مکمل طور پر متبادل ذرائع سے بجلی پیدا ہو گی، حکومت بجلی پیداوار کا 70فیصد اپنے وسائل سے پیدا کرنا چاہتی ہے، ملک بھر میں آٹو میٹک میٹرز کا نظام لایا جارہا ہے جس سے بجلی چوری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا، نجی شعبے سے 81ارب کی ریکوری کی گئی ہے، بجلی چوروں اور نادہندگان سے 300ارب روپے ریکور کریں گے۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ رمضان شریف آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے اور رمضان کے مہینہ کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔ملک میں آٹھ ہزار 779فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی، جس وقت حکومت ملی تو معاشی صورتحال انتہائی خراب تھی،سابق حکومت نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ جانے اور نئی حکومت جانے۔متعدد ڈسکوز کے فیڈرز پر کوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی۔ عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں اسی فیصد فیڈرز چوری سے پاک ہیں اوراکتوبر سے اپریل تک گزشتہ سال کی نسبت دیکھیں تو اکیاسی ارب روپے زیادہ ریکور ہوئے،چھوٹے ٹریڈرز اس ماہ رمضان میں بالکل متاثر نہیں ہوئے،ٹیسکو میں سسٹم مکمل بیٹھ چکا تھا اور ٹیسکو میں وزیر اعظم کی ہدایات پر دس گھنٹے بجلی دے رہے ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ سابق حکومت نے اصلاحات کے لیے کوشش نہیں کی۔ساڑھے چ سو ارب روپے گردشی قرضہ ورثے میں ملا،گزشتہ حکومت نے الیکشن جیتنے کے لیے ٹیرف نہیں بڑھائے جس کے باعث دو سو ارب کا نقصان ہوا،جون دو ہزار انیس تک گردشی قرضہ ماہانہ کی بنیاد پر کم کر دیں گے،دو ہزار پچیس تک انرجی انرجی کا بیس فیصد متبادل انرجی کے ذرائع سے حاصل کریں گے،دو ہزار تیس تک تیس فیصد انرجی متبادل ذرائع سے حاصل کی جائے گی،تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا ہمیشہ خیال رکھا۔ عمر یوب کا کہناتھا کہ میٹر سسٹم کو تبدیل کیا جا رہا ہے کوئی بجلی چوری کرے گا بٹن سے بجلی بند کر دی جائے گی،بجلی چوری میں ملوث چار ہزار لوگوں کو گرفتار کیا ہے،تین سو یونٹس سے کم استعمال کرنے والے پچہتر فیصد صارفین کو تحفظ فراہم کریں گے،اس کے لئے دو سو تیس ارب کی سبسڈی مختص کی ہے،اگلے چند سالوں میں ٹرانسفارمر کی سطح پر میٹرنگ کررہے ہیں،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو دو حصوں میں کررہے ہیں تاکہ عوام کو سہولت مہیا ہو۔