کرپشن اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نیب ملتان کے تین افسران معطل
اسلام آباد(نا مہ نگار)کرپشن اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نیب کے تین افسران کو تین ماہ کے لئے معطل کر دیا گیاہے۔ معطل کئے جانے والے افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد ممتاز باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی ارسلان حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل منظور شامل ہیں۔ تینوں افسران کی معطلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ معطل ہونے والے تینوں افسران نیب ملتان میں تعینات ہیں۔ معطل ہونے والے افسران پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور معطل افسران پر مبینہ کرپشن کے بھی الزامات تھے۔ فیصلے کے حوالہ سے نیب ملتان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ معطل ہونے والے افسران کو تنخواہ اور دیگر مراعات ملتی رہیں گی تاہم وہ ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکیں گے۔