لیڈی وارڈنز سٹی ٹریفک پولیس میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہیں:لیاقت علی ملک
لا ہو ر (نمائندہ خصوصی)سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پرپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لیڈی وارڈنز کی خدمات اوران کی صلاحیتوں کے اعتراف میں تقریب کا اہتما م کیا گیا،تقریب میں سٹی ٹریفک پولیس میں فرائض سرانجام دینے والی138 لیڈی وارڈنز،ٹریفک اسسٹنٹس )کانسٹیبلز(اور درجہ چہارم کی خواتین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن(ر)ملک لیاقت علی کا کہناتھاکہ لیڈی وارڈنزسٹی ٹریفک پولیس میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہیں،لیڈی وارڈنز کی شہریوں اورسٹی ٹریفک پولیس کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔