امن و امان کوبرقرار رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرسرچ آپریشنزجاری ہیں:ایس ایس پی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے یوم علیؓ کے سکیورٹی پلان پر عملدآمد کا جائزہ لینے کے لئے سٹی ڈویژن کے پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔ ایس پی سٹی سید غضنفر علی ، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ اسماعیل کھاڑک نے اندرون شہر سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے تحت ڈینٹل ہسپتال، ٹیکسالی گیٹ، موری گیٹ،لوہاری گیٹ سمیت مختلف ناکوںپر گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور مشتبہ افراد کی تلاشی کے عمل کا معائنہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرسرچ آپریشنزکر رہے ہیں۔