میکلوڈ گنج: 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، نعش کھیتوں میں دبا دی
میکلوڈگنج (نامہ نگار)میکلوڈگنج دیوان پٹرولیم سروس کے قریب سستا اتوار بازار سے سات سالہ بچہ عبدالرحمان کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کرنے کے بعد کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا۔لاش کو قریبی مکئی کے2 کھیتوں میں دبا دی گئی۔لواحقین نے پولیس کو اطلاع کر دی مگر انہوں نے ایک نہ سنی۔والد سیف اللہ نے سوشل میڈیا پر اشتہار بھی چلایا کہ میرا بچہ گم ہو گیا ہے تلاش کیا جاے مگر پولیس ہمیشہ کی طرح کام کرتی رہی آخر کار لواحقین ڈی پی او بہاولنگر میڈم عمارہ اطہر کے سامنے پیش ہو ئے۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ میکلوڈگنج سے فوری کاروائی کا کہا بتایا جا رہا ہے کی زیادتی کرنے والا صفدر،سلیم دیوان پیٹرولیم سروس پر کام کرتا ہے ایک دو روز پہلے ہی اپنا حساب کروایا پمپ پر موجود کیمروں کی مدد سے صفدر کو گرفتار کر لیا اور پانچ روز کے بعد مکئی کے کھیت سے لاش برآمد کرلی گئی مگر لواحقین نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنا شروع کر دیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیوان شہزاد کو بھی پولیس گرفتار کرے۔والد سیف اللہ اور دیگر رشتے داروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے ملزمان کی نشان دہی کردئی تھی مگر پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پیر شہزاد کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔