;پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور
اسلام آباد(نا مہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو عدالتمیں حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، تاریخ بعد میں دی جائیگی۔ جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت جج کوثر عباس زیدی نے کی۔ عمران خان کے وکلا نے عمران خان اور دیگرملزمان کی استثنیٰ کی درخواست دائرکی تھی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ تاریخ بعد میں دی جائیگی۔
عمران/ استثنیٰ