;عدلیہ مخالف تقاریر، ہائیکورٹ نے لیگی ارکان اسمبلی سمیت 4 ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کر لی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی سمیت چار ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے اور گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس سے پہلے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ ملزموں نے واضح کیا کہ قصور ریلی میں عدلیہ کی توہین نہیں کی بلکہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر، رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت چاروں ملزموں کو ضمانت کیلئے ایک ایک لاکھ کے مچلکے حمع کرانے کی ہدایت کی۔ درخواست ضمانت پر مزید کارروائی 29 مئی تک ملتوی کر دی ۔
ضمانت منظور