محفل حمدوثناء نئی نسل میں قرب الٰہی و حب رسول پروان چڑھانے کا ذریعہ ہے
ملتان (لیڈی رپورٹر) مذہبی رہنما مفتی غلام مصطفی رضوی‘ ڈائریکٹر ائریونیورسٹی ملتان کیمپس پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان‘ سیاسی و سماجی رہنما خالد جاوید وڑائچ‘ مخدوم طارق عباس شمسی‘ ڈاکٹر محمداکمل مدنی‘ نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ محفل حمدوثناء نئی نسل میں قرب الٰہی و حب رسولؐ کو پروان چڑھانے کا موثر ذریعہ ہے۔ رمضان المبارک برکتوں‘ رحمتوں کا مہینہ ہے جس میں ایک نیکی کا اجرا 70گنا ملتا ہے ہمیں اس بابرکت مہینہ سے فائدہ اٹھانا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل کے تعاون سے ائریونیورسٹی میں رمضان المبارک کے سلسلہ میں منعقدہ 15ویں سالانہ جائزہ حسن قرأت و نعت رسول مقبولؐ سکول کالجز و مدارس کے طلباء کے درمیان مقابلہ جات کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب کے مہمان اعزاز سماجی رہنما شہزاد انور شیخ‘ محمد علیم طاہر‘ پروفیسر عنایت علی قریشی‘ محمد جمیل‘ ملک محمد اعجاز سومرو‘ نویداحمد ہاشمی‘ میاں محمد ماجد‘ طارق جاوید کمبوہ‘ سجاد حیدر‘ محمدعلی رضوی اور مارکیٹنگ منیجر شمع پناستی عمران اعظمی شامل تھے۔ فیصلہ کے مطابق جائزہ نعت سکول کے طلباء میں اول نبیل محسن‘ دوم حضرت اﷲ‘ سوم رائو محمد نعیم غفار اور چہارم زاہد حسین رہے۔ جائزہ قرأت کالج و مدارس کے طلباء میں اول محمد شعیب‘ دوم حامدرسول‘ سوم حافظ اسرار احمد اور چہارم حافظ محمد اویس رہے۔ جائزہ قرأت برائے سکولز میں اول حافظ سعد رحیمی‘ دوم حافظ محمد عثمان‘ سوم حافظ عبدالرئوف اور چہارم حافظ محمدعمر رہے۔ جائزہ نعت شریف کالج و مدارس لیول میں اول محمدشعیب‘ دوم شاہد بلال سوم شاہد عباس اور مدثر محی الدین کو خصوصی انعام دیا گیا۔