نیازی، زرداری جھوٹے، سندھ اور کے پی کے کا ستیاناس کر دیا: سید توصیف شاہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نیازی او رزرادی جھوٹے ہیں ایک نے کے پی کے کا ستیا ناس کیا ہے جبکہ دوسرے نے کراچی کو کرچی کرچی کرکے رکھ دیا ہے عوام انشاء اللہ ان کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے اور مسلم لیگ(ن)کو آ گے لیکر آئیںگے۔ نیازی نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیاہے یہ دعویٰ بھی ان کے پچھلے وعدوں کی طرح ہوائی دعویٰ ہے۔