علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں رحیم یارخان کے قریب آگ بھڑک اٹھی
ملتان (نیوز رپو رٹر) کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں رحیم یارخان کے نزدیک آگ لگ گئی۔ سکھر ریلوے ڈویژن انتظامیہ نے انجن کو بوگیوں سے الگ کرکے آگ بجھائی تاہم متبادل انجن فراہم کر کے ٹرین روانہ کر دی تو یہ انجن فیرزوہ آ کر فیل ہو گیا۔ ریلوے انتظامیہ نے یہاں بھی متبادل انجن فراہم کیا اس طرح یہ ٹرین 5 گھنٹے سے زائد تاخیر سے کراچی پہنچی۔