توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں عارف علوی سمیت دیگر بری
کراچی (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پانی کی بندش کے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی سمیت دیگر کو بری کردیا۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف پانی کی بندش کے معاملے پر احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق دائر مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل ریاض آفندی کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر درج کئے گئے کیونکہ معاملات بات چیت کے زریعے طے پاچکے تھے۔
توڑ پھوڑ