فاٹا کا خیبر پی کے میں انضمام ملک سلامتی کا ضامن ہوگا، شاہی سید
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونے پر ساری قوم خاص طور پر سندھ میں آباد تمام قبائلیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے 31ویں آئینی ترمیم کی منظوری ایک تاریخی دن ہے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے جدوجہد کرنے والی تمام قومی سیاسی ،مذہبی، عسکری قیادت ،فاٹا کے نوجوانوںاور خاص طور پر صحافی حضرات اور وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فاٹا کا انضمام ملکی سلامتی اور مضبوطی کا ضامن ہوگا،فاٹا کا انضمام ایک بہت بڑا سنگ میل تھا جسے قومی اتفاق رائے سے عبور کیا گیا تما م قومی قیادت نے ایف سی آر جیسے سیاہ قانون کو دفن کرکے غم زدہ قبائلیوں کو عیدالفطر سے قبل ایک ناقابل بیان خوشی دیدی ہے عوامی نیشنل پارٹی سندھ جلد پارٹی اجلاس بلا کر اس عظیم سنگ میل کور عبور کرنے پر آئندہ کے لائحہ عمل طے کرے گی ۔انہوں نے مذید کہا کہ جس طرح آج قومی اتفاق رائے سے انتہائی مشکل کام کو آسان کردیا گیا۔