وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے: محمود حسین کمبوہ
لاہور (خبر نگار) سینئر ممبر کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ پنجاب چودھری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی مسائل کا حل ہے۔ دھرنے یا جلسے جلوس حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ماہ رمضان میں حکومت عوام کو خصوصی پیکج دے رہی ہے۔ جس سے مہنگائی میں مزید کمی واقع ہو گی۔