لاہور پریس کلب میں ممبران کو ہیپا ٹائٹس بی کی ویکسی نیشن لگانے کی تقریب
لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب اور میو ہسپتال کے اشتراک سے ممبران کو ہیپا ٹائٹس بی کی ویکسی نیشن کی تیسری اور آخری ڈوز لگائی گئی۔ ویکسی نیشن کیمپ کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر احمد شہزاد مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد شہزاد نے کہا کہ وہ کلب کے ساتھ تعاون کی روایت کو برقرار رکھیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے ساتھ میرے دیرینہ تعلقات ہیں اور یہ اعزاز کی بات ہے کہ پریس کلب کی انتظامیہ صحافیوں کی خدمت کے لئے ہمیں ہمیشہ موقع فراہم کرتی ہے۔