جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیرصدارت، انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ججز کا کہنا ہے کہ تفتیشی کی عدم حاضری گواہوں کے مکرنے سے مقدمات میں تاخیر ہوتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت 31 تک گواہوں کے تحفظ کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ ایڈیشنل آئی جی لیگل کو تفتیشی افسروں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا جو پولیس افسر عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔