’’کارپوریٹ میڈیا اور جمہوریت کیلئے خطرات‘‘ حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار منگل کو ہوگا
لاہور( خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے’’ کارپوریٹ میڈیا اور جمہوریت کیلئے خطرات‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع4-C ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک، لاہور میں منگل 27 مئی کو صبح 10-30 بجے ہوگا۔ لیاقت بلوچ( سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان) صدارت کریں گے۔ رانا محمد ارشد( پارلیمانی سیکرٹری، اطلاعات و ثقافت) اور ڈاکٹر اعجاز بٹ( سینئر تجزیہ کار) مہمان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں فضل حسین اعوان( سینئر تجزیہ کار) میاں سیف الرحمن( سینئر تجزیہ کار) سلمان عابد( سینئر تجزیہ کار) شامل ہیں۔