گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ
لاہور (این این آئی )گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اپنی زندگی پر کتاب لکھیں۔ بتایاگیاہے کہ گلوکاری کے میدا ن میںبین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی پرکتاب لکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کافی عرصے سے اپنی زندگی کے حوالے سے کتاب لکھناچارہے تھے مگرمسلسل مصروفیات کی وجہ سے اس میںتاخیر ہورہی تھی اوراب انہوںنے اس حوالے سے اپنی یاداشتوں کو محفوظ اورمرتب کرنا شروع کردیاہے ۔