بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے کیا جائے: وسیم اختر
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے تنگ آ چکے ہیں۔ مسائل کے انبار لگے ہیں جبکہ حکمران غیرملکی دوروں کا ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں۔ جاگیردار، وڈیرے، سرمایہ دار حکمران اپنا تمام سرمایہ ملک میں لے تو آئیں تو پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔ مہنگائی نے عملاً غریب عوام کی قوت برداشت اور قوم خرید کو بری طرح مجروح کیا ہے۔