انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
چیسٹرلی سٹریٹ(اے پی پی) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔، پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے آئی لینڈرز کو 81 رنز سے چت کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 28 مئی کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔، چوتھا میچ 31 مئی کو لارڈز جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 3 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔