افغان فٹبال ٹیم کے 5کھلاڑی 2آفیشلز ٹریفک حادثہ میں زخمی
کولمبو(اے ایف پی)افغان فٹبال ٹیم کے پانچ کھلاڑی اور دو آفیشلز ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے۔ ٹیم اے ایف سی چیمپئن شپ میں لائوس کیخلاف میچ کھیل کر ہوٹل واپس آرہی تھی ۔ زخمیوں میں کپتان ہارون فخرالدین بھی شامل ہیں۔