فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا
پیرس (اے پی پی) سال کا دوسرا گرینڈ سلم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے پیرس میں شروع ہوگا۔ رافیل نڈال مینز سنگلز اور سرینا ولیمز ویمنز سنگلز میں ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ ورلڈ نمبر ون سپین کے رافیل نڈال آٹھ مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔، گزشتہ سال انہوں نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو ہرا کر ایونٹ اپنے نام کیا تھا۔ عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز کو دو مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اس بار بھی انہیں ٹورنامنٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ ڈبلز، جونیئرز میں بوائز سنگلز، گرلز سنگلز، بوائز ڈبلز، گرلز ڈبلز، ویل چیئرز ایونٹ میں ویل چیئرز مینز سنگلز، ویل چیئرز ویمنز سنگلز، ویل چیئرز مینز ڈبلز، ویل چیئرز ویمنز ڈبلز کے علاوہ لیجنڈز کے مقابلے ہونگے۔ 15 روز تک جاری رہنے والا ایونٹ 8 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔