مظفرگڑھ: ٹرانسپورٹرز کے حق میں دھرنے کے دوران جمشید دستی گرمی سے بے ہوش ہوگئے
مظفر گڑھ (آن لائن) ٹرانسپورٹرز کے حق میں دھرنے کے دوران رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے بیہوش ہوگئے۔ ٹرانسپورٹرز کے حق میں جمشید دستی نے 9 گھنٹے سخت گرمی میں تپتی سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا اور چوک کچہری کو بلاک کردیا۔کیا گیا جس سے9 گھنٹے ٹریفک کا نظام معطل رہا۔ دھرنے کے دوران جمشید دستی دو مرتبہ بے ہوش ہوئے مگر دھرنے والی جگہ سے نہ اٹھے۔ ڈی سی او مظفر گڑھ حافظ محمد شوکت علی نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ اس موقع پر جمشید نے کہا کہ لاہور میں کتا بھی مر جائے تو پوری انتظامیہ حرکت میں آجاتی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا آخری سانس تک جنگ لڑتا رہوں گا۔