انٹرنیٹ پر دوستی، بھارتی لیڈی ڈاکٹر لیہ پہنچ گئی، قبول اسلام، شادی کرلی
لیہ (نیٹ نیوز) انٹرنیٹ پر ہونےوالی دوستی محبت میں بدل گئی۔ محبوب کی چاہت بھارتی لیڈی ڈاکٹر کو لیہ کھینچ لائی۔ بھارتی خاتون کے اسلام قبول کرنے کے بعد برہمی جوڑے کا نکاح ہو گیا۔ ضلع بولنگیر قریشیا کی 26 سالہ ہندوستانی لیڈی ڈاکٹر پراتما شہو لیہ کے نواحی علاقے کے 32 سالہ محمد منشا کی محبت میں گرفتار ہوکر لیہ پہنچ گئی۔ اسلام قبول کرنے پر بھارتی ناری پراتما شہو کا اسلامی نام مریم بی بی رکھتے ہوئے محمد منشا سے باقاعدہ نکاح کر دیا گیا۔ 90 روز کے وزٹ ویزے پر آنے والی مریم بی بی کی پاکستان شہریت کیلئے کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔