چاغی، ایرانی فورسز کی فائرنگ سے سرحد غیر قانونی عبور کرنے والے 2پاکستانی جاں بحق
چاغی (آن لائن) چاغی سے متصل پاک ایران سرحد سے غیر قانونی ایران سرحد پار کرنے سے ایرانی فورسز کی فائرنگ سے چاغی کے باشندے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق پاکستانیوں کی نعشیں تفتان گیٹ سے ایرانی حکام نے لیویز کے حوالے کر دیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سرحد سے غیر قانونی طور پر ایران میںداخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ایرانی فورسز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عبدالمجید اور محمد رمضان جاں بحق ہو گئے۔ دونوں افراد کا تعلق ضلع چاغی سے تھا۔