امریکی خاتون ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی
نیویارک( نیٹ نیوز) فلوریڈا کے شہر میٹ لینڈ میں ایک خاتون نے دور سے ٹرین آتے دیکھی مگر پھر بھی کار چلاتے ہوئے ریل کی پٹڑی پار کرنے کی کوشش کی۔عین پٹڑی کے درمیان خاتون کی کار بند ہوگئی جسے خاتون باوجود کوشش کے سٹارٹ نہ کر سکیں ٹرین انہیں کچلنے ہی والی تھی کہ وہ کار سے نکل پڑیں۔