جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 4 افراد گرفتار
لاہور(خبر نگار)ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 4 افراد اور آسٹریلیا جانیوالے ایک شخص کی مدد کرنیوالے پی آئی اے کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے آسٹریلیا کے جعلی ’’ای ویزا‘‘ پر سفر کرنیوالے بلا افضال اور بورڈنگ کارڈ جاری کرنیوالے پی آئی اے کے اشفاق کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان اور ٹریول ایجنسیوں چیمپئن ٹریول (ڈی ایچ اے) اور ٹریول ویژن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں جعلی ویزا سٹکرپر جنوبی افریقہ جانیوالے سمبڑیال کے عمران اصغر اور لاہور کے ایم طارق دین جبکہ محمد فہیم کے نام پر اٹلی جانیوالے وسیم ظہور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو جعلی نام پر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا آفس گجرات اور پاسپورٹ آفس گجرات کے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔