کرائے کے مکان سے نکالے جانے پر 20 روز سے پارک میں ر ہائش پذیر خاتون کا اقدام خود کشی
لاہور (سٹاف رپورٹر) مالک مکان کے گھر سے نکالنے پر 20دن تک پارک میں رہنے والی 4بچوں ماں کی خودکشی کی کوشش کی تفصیلات کے مطابق سمیرا نامی خاتون غالب مارکیٹ کے علاقہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی چند ماہ کا کرایہ نہ دینے پر مالک مکان نے انھیں گھر سے نکال دیا جس پر سمیرا 4بچوں کو لیکر 20دن سے پارک میں رہ رہی تھی گذشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر سمیرا نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔