ائرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والے 3 ملزم گرفتار
لاہور(سٹاف رپورٹر)سی آئی اے کینٹ نے ایئر پورٹ پر مسافروں کا سامان چر ا لینے والے سول ایویشن میں کام کرنیوالے تین پوٹرز کو گرفتار کر کے پر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیں تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور سے دبئی جانے والے مسافر جاوید اخترکے سامان سے20 تولے زیور اور دیگر قیمتی اشیاء غائب تھی جس پر سی آئی اے نے ائرپورٹ پر کام کرنے والے عبدالرحمن مقصود نسیم اور احمد سعید کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیں ۔ملزموں نے زیورات مصطفیٰ کے رہائشی عبدالجبار کو فروخت کئے تھے۔