لاہور ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے ضلعی عدلیہ کے 80 ججز کو ترقی دیدی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے ضلعی عدلیہ کے 80 ججز کو ترقی دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کی صدارت میں منعقدہ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اجلاس میں 19 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، 26 سینئر سول ججز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جبکہ 35 سول ججز کو سینئر سول ججز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، 25 ججز کی ترقی معاملہ مؤخر کردیا گیا۔ کمیٹی نے 18 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور سول ججوں کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ دو سول ججوں کے استعفے بھی منظور کرلئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سبحان صادق خاں، محمد اشرف، محمد ارشد علی، ہارون لطیف خان، محد قاسم، محمد سعید اللہ، محمد اکمل خاں، اشتر عباس، ریحان بشیر، محمد خلیل ناز، ندیم گلزار، محمد ابراہیم اصغر، خالد ارشد، ملک خالد محمود، بشریٰ زمان، لبنیٰ علی، محمد شفیق چودھری، ممتاز حسین اور محمد ذوالفقار لون شامل ہیں۔ سینئر سول ججز عبدالرزاق، سید ناصر بخاری، عابد علی، اعجاز علی، جاوید اقبال بوسال، محمد الطاف، شفقت اللہ خاں، مبشر ندیم خان، افتخار احمد، ممتاز احمد، خالد سعید وٹو، اشفاق احمد، احمد کامران، منصور احمد قریشی، محمد سعید رفیق، امتیاز ندیم ، محمد یاسر ندیم، محمد زبیر، حامد محمود خان، سید اظہر علی جعفری، عتیق الرحمن، ملک شفیق احمد، افتخار النبی، محمد اجمل خان، محمد شیر عباس او عرفان احمد شیخ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ سینئر سول جج کے عہدوں پر ترقی پانے والے کل ججوں میں محمد آصف رانا، محمود حیات، وسیم احمد، محمد ریاض، محمد یاسر عرفات، محمد طارق ایوب، خضر حیات، طارق محمود رانا، گل عباس، محمد عمر، محمد عامر منیر، محمد طارق، شہباز حسین، خلیل احمد خاں، محمد آصف، غلام شبیر حسین، طاہر عباس سپرا، محمد نعیم، محمد اشرف، عنبرین قریشی، تجمل حسین، میاں جاوید اکرم بیٹو، محمد آصف، نوید اختر، مسرور انور خان، ساحر اسلام، شوکت جاوید خاں، محمد عاصم، جمشید مبارک، حسن احمد، اکلیم رضا، جہانگیر علی گوندل، افتخار حسین، ندیم حسین اور محمد ایاز شامل ہیں۔