سابق صدر لاہور چیمبر میاں انجم نثار کے داماد میاں احسن کا انتقال
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار کے بھتیجے اور داماد میاں طارق نثار کے بیٹے میاں احسن نثار انتقال کر گئے نماز جنازہ رائے ونڈ روڈ پر ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ سہیل لاشاری، طاہر جاوید ملک، ایس ایم تنویر، افتخار علی ملک، فاروق افتخار، میاں شفقت، ظفر اقبال چودھری، میاں مصباح الحق، میاں مظفر، عبدالباسط، سلمان باسط، ایس ایم نوید، کاشف انور، شاہد خلیل، سہیل محمود بٹ، راجہ حامد ریاض، ڈاکٹر بلال صوفی، میاں عبدالستار، میاں وقار، حاجی اکرم، خلیل الرحمن، رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک نے بھی شرکت کی۔ رسم قل، قرآن خوانی اور خصوصی دعا ان کی رہائش گاہ پر آج اتوار صبح 10 بجے ہو گی۔