کراچی سٹاک مارکیٹ : ایک ہفتہ کے دوران سرمایہ کاروں کو72 ارب64 کروڑ سے زائد خسارہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران محدود پیمانے پر اتار چڑھائو کے بعد مندے پر کے ایس ای 100انڈیکس 110.25 پوائنٹس کمی 28756.00 پہنچ گیا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 72ارب 64کروڑ روپے کی کمی کے باعث کاروبار میں مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 110.25پوائنٹس کمی پر 28756.00 پر آگیا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری میں 72 ارب 64کروڑ روپے کمی پر مجموعی سرمایہ کاری گھٹ کر68کھرب 39 ارب 91 کروڑ 92لاکھ 90ہزار678 روپے رہ گئی۔ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تین روز مندا اور2روزہ تیزی ریکارڈ کی گئی ۔