مرکنٹائل ایکسچینج، ایک ہفتہ کے دوران سونا سستا، چاندی مہنگی
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے خام تیل اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تفصیلات کے مطابق ایک بیرل خام تیل کی قیمت 102.12 ڈالر سے بڑھ کر 104.38 ڈالر اور ایک اونس چاندی کی قیمت 19.355 ڈالر سے بڑھ کر 19.445 ڈالر ہو گئی جبکہ ایک اونس سونا کی قیمت 1293.2 ڈالر ہے کم ہوکر 1292.4 ڈالر ہو گئی۔