مطالبات کے حق میں ریلوے ورکرز یونین کی موٹر سائیکل ریلی
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے زیر اہتمام اوپن لائن اور ورکشاپ ڈویژن نے مطالبا ت کے حق میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جس کی قیادت میاں خالد، مستنصر جاوید، اکبر کھوکھر، اکرم جنجوعہ، عمران کھوکھر، انور گجر، ملک ظفر اور روبینہ جمیل نے کی۔ رہنمائوں نے کہاکہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 5 جون کو پورے پاکستان میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔