ہنجروال: فون نمبر نہ دینے پر آئی جی آفس کے 2 اہلکاروںکاخاتون پر تشدد
لاہور(سٹاف رپورٹر) آئی جی آفس میں تعینات دو پولیس اہلکاروں نے ٹیلی فون نمبر نہ دینے پر خاتون پر بھرے بازار میں وحشیانہ تشدد کیااور کپڑے پھاڑ ڈالے۔ ٹھوکر نیاز بیگ کی رہائشی خاتون(چ) کو پولیس اہلکاروں بابر اور نعیم سے راہگیروں نے چھڑایا ۔ پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔