مکرمی! کچھ چیزیں ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزم ہوتی ہیں جہاں ایک نہ ہوں وہاں جتنا بھی زور لگا لیا جائے جتنی بھی سنجیدہ کوششیں کر لی جائیں دوسری کا وجود ممکن بنانا ناممکن ہے یہی اصول ترقی، خوشحالی، امن و امان، ملکی استحکام، وقار اور عظمت عوام کی خدمات و سہولیات کی بہترین طریقہ سے فراہمی عدل و انصاف، معاشرہ میں زیادہ سے زیادہ شرح خواندگی اور باشعور ذمہ دار عوام جیسے مقاصد کے حوالے سے بھی لاگو ہوتا ہے ان میں تے تقریبا ہر ایک دوسرے سے جڑا ہے ترقی اور خوشحالی وہیں ممکن ہوتی ہے جہاں امن و امان ہو وقار اور عظمت کسی بھی ملک یا معاشرہ کے حصہ میں تب آتا ہے جب وہاں کے حکمران اپنے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنا اپنی ترجیح بنائیں۔ (شیر سلطان ملک، لاہور)
قصّہ جونیجو کی وزارتِ عظمیٰ کا
Mar 26, 2024