محکمہ تعلیم خیبر پی کے میں 16,454 اسامیوں کیلئے 8,66,152  درخواستیں 

Mar 25, 2025

پشاور (بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم خیبر پی کے میں مختلف کیڈرز کی 16,454 آسامیوں کے لیے 8,66,152 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایوالواشین اتھارٹی (ایٹا) کو موصول ہونے والے درخواستوں میں خواتین امیدواروں کی تعداد 3,95,487 جبکہ مرد امیدواروں کی تعداد 4,70,661 ہے۔ 7,161 معذور افراد نے بھی ان آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں جب کہ 4 ٹرانسجینڈر پرسنز نے بھی سی ٹی اور پی ایس ٹی کیڈر کی آسامیوں کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ نئی آسامیوں کیلئے موصول شدہ درخواستوں میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر امیدوار بھی شامل ہیں جو تدریسی شعبے میں اپنی خدمات انجام دینے کے خواہشمند ہیں۔ محکمہ تعلیم میں ان آسامیوں پر بھرتی کے لئے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے ایٹا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرعادل سعید صافی نے کہا کہ ایٹا نے امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تین مراحل پر مشتمل طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں سکریننگ ٹیسٹ ہوگا‘دوسرے مرحلے میں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا‘جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں کوالٹی چیک کا عمل انجام پائے گا‘ جس میں امیدواروں کی اسناد اور شناخت کی تصدیق کی جائیگی ۔

مزیدخبریں