کاہنہ پولیس تشدد، وکلاء کی گرفتاریاں، مقدمات کیخلاف لاہور بار کی ہڑتال 

Mar 25, 2025

لاہور؍ کاہنہ (آئی این پی+ نامہ نگار) کاہنہ پولیس کے وکلاء پر تشدد، مقدمات و گرفتاریوں کے خلاف لاہور بار نے ہڑتال کی۔  وکلاء نے عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر بھی پابندی لگائے رکھی۔ لاہور بار نے اے ایس پی اور چوکی انچارج کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ  کیا ہے۔ دریں اثناء کاہنہ پولیس نے چوکی حملے میں  گرفتار وکلاء کو  مجسٹریٹ نے ڈسچارج کردیا۔ وکلا گذشتہ روز واقعہ پر احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ اتوار کے روز  ممبر پنجاب بار ضمیر جھیڈو کے بھائی ظہیر جھیڈو کو چار کنال اراضی کے تنازع پر کاہنہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جسے چھڑانے جانے پر پولیس اور ممبر پنجاب بار ضمیر جھیڈو، نائب صدر وقاص اسلم کاہلوں اور دیگر کا پولیس سے جھگڑا ہوگیا۔ جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جبکہ ان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں تین مقدمات درج کر لئے گئے جن میں ممبر پنجاب بار کونسل ضمیر جھیڈو، وقاص اسلم، ظہیر جھیڈو سمیت 13افراد کو نامزد جبکہ 40 سے زائد نامعلوم افراد شامل تھے۔

مزیدخبریں