ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو کا تحصیل شاہکوٹ کا تفصیلی دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے سستے رمضان سہولت بازار شاہکوٹ میں اشیاء کے معیار، ریٹ لسٹ کی تنصیب، وزن ، اشیاء کے اسٹاک ، تعینات عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں کے سستے رمضان سہولت بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، رمضان بازاروں میں موجود تمام اشیاء عام مارکیٹ سے 15 سے 40 فیصد رعایتی نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا رمضان بازاروں میں شہری سستی اور معیاری اشیاء کی خریداری کرکے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے شہر کے مختلف علاقوں میں پرائس چیکنگ کی اور مختلف دوکانوں پر ریٹ لسٹ کی موجودگی کو بھی چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر رائو کا تحصیل شاہکوٹ کا دورہ
Mar 25, 2025